حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کے وی
پی رام چندر راؤ کی گرفتار ی کے لئے تیاریاں جاری ہیں جسکے تحت آج ریاستی
سی آئی ڈی محکمہ نے امیرکی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ریڈ کارنر نوٹس کے
حصول کی تصدیق کی اور
اس نوٹس پر ماہرین قانون سے سی آئی ڈٹی بات چیت کرہی
ہے۔ امکان ہے کہ بہت جلد سی آئی ڈی اس معاملہ میں کوئی فیصلہ کرے۔دوسری
جانب صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی گورنر ای ایس ایل
نرسمہن سے انکی گرفتاری کے لئے اجاز ت دینے کا مطالبہ کیا۔